Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، الیکٹرنک سامان جل گئے

شیئر کریں:

 چترال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، الیکٹرنک سامان جل گئے، انٹرنیٹ کے سینکڑوں موڈیم ناکارہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پیر کے روز چترال بھر میں وقفے وقفے سےموسلادھاربارش اور دن بھر زوردار گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس کے نتیجے پر بعض مقامات پر اسمانی بجلی گرنے کے بھی اطلاعات موصول ہویے مگر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم  چترال کے طول وعرض میں متعدد گھروں میں انٹرنیٹ موڈیم، ڈش ریسیور اور ٹی وی سیٹ جل گئے ہیں۔ ہمارے زرایع کے مطابق پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ موڈیم سیکنڑوں کی تعداد میں جل کر ناکارہ ہوگئے ہیں۔ اور ساتھ دن بھر بجلی کی ترسیل بھی معطل رہی ۔

کالاش ویلیز ، گولین ، مڈکلشٹ اور اپر چترال کے کئ علاقوں میں تیز بارش کی اطلاعات ہیں ۔ جس کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ بارش سے موسم ایک مرتبہ پھر سردی کی طرف مڑ گیا ہے ۔ اور لوگ روزوں کی وجہ سے زیادہ سردی محسوس کررہے ہیں۔ تاہم بعض علاقوں کے لوگ بارشوں کیلئے نماز استسقا پڑھ رہےتھے ۔ بارش کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ اور ساتھ سرد تیز ہواوں نے بھی چترال کا رخ کر لیا ہے ۔

chitral shahi masjid mosque chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
60239