Chitral Times

Oct 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کیلے ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کیلے ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کی منظوری دیدی

پشاور(نمایندہ چترال ٹایمز) سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے ایک اہم اقدام کے طور پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے Disparity Reduction Allowance دینے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔
سرکاری ملازمین کیلئے Disparity Reduction Allowance کی منظوری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ Disparity Reduction Allowance بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہو گا جو گریڈ 1 تا19 کے ملازمین کو دیا جائے گا اور اس کا اطلاق یکم مارچ2022 سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا اپنے سرکاری ملازمین کو یہ الاﺅنس دینے والا پہلا صوبہ ہے یہ الاونس سرکاری ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ صوبائی حکومت نے پورا کردیا۔ محمود خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور حکومت سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے، مشکل مالی صورتحال کے باوجود صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا ۔ اُنہوںنے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔


شیئر کریں: