Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ضیاالحق کا چترال کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ضیاالحق کا چترال کا دورہ، سستا بازاروں اور یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )صوبائی سیکریٹری پاپولیشن ویلفئیر ضیاالحق کا صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان سستا بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چترال لویر کا دورہ کیا۔ اور چترال میں رمضان سستا بازار اور یو ٹیلیٹی سٹورز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق،ڈی ایف سی چترال شیر فیاض ، صدر تجار یونین چترال بشیر احمد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مز ید رمضان سستا بازار کا قیام عمل میں لائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔اوران سستا بازاروں میں اشیاضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے۔

سیکریٹری نے اس سے قبل دروش بازار کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر انوار الحق، ڈی ایف سی ، اے سی ودیگر حکام بھی موجود تھے

chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 10 chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 9 chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 8 chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 5 chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 4


شیئر کریں: