Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں احتجاجی مظاہرہ، بیرونی ایما پر پی ٹی آیی حکومت ختم کرنیکی سازش کی شدید مذمت 

شیئر کریں:

عمران خان کی کال پر چترال شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، بیرونی ایما پر پی ٹی آیی حکومت ختم کرنیکی سازش کی شدید مذمت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) قائد پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر چترال شہر میں اتوار کی شب نماز تراویح کے بعد احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں امریکہ کو خوش کرنے کے لئے پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے کی سازش کی شدید مذمت کی گئی۔ شہر کے مخالف علاقوں سے بڑی تعداد میں جلوس ہر طرف سے پی آئی اے چوک پہنچے۔ مظاہرین پی ڈی ایم کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے گونجنے رہے۔ جلسے سے نومنتخب تحصیل چیرمین چترال  شہزادہ امان الرحمن، تحصیل چیرمین  نومنتخب میر جمشید الدین، ولج چیرمین فخر اعظم، سجاد احمدخان اور دوسرے رہنما محمد حسین، رضی الدین، نذیر احمد خان، نبیک شراکت ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کیا۔

دریں اثنا اپر چترال کے مختلف علاقوں اور دروش میں بھی احتجاج ریکارڈ کیا گیا

chitraltimes pti chitral rally

chitraltimes pti chitral rally lower


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60180