Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹر ظاہر احمد کا اعزاز،

شیئر کریں:

 

ڈاکٹر ظاہر احمد کا اعزاز،

چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چترال کے ایک اور سپوت ڈاکٹر ظاہر احمد نے یونیورسٹی اف بہاولپور، پنجاب کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والے مقابلہ کا امتخان، ڈیمو اور انٹرویو امتیازی نمبروں سے پاس کرکے مستقل بنیاد پر لکچرار (بی پی ایس 18) بھرتی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ھے۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اس شاندار کامیابی کواللہ تعالی کی مہربانی، والدیں کی نیک دعاوں ، اساتذہ کرام کی بہتریں رہنمائی ومحنت ،رشتہ داروں اور دوستوں کے نیک دعاوں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ھے۔
ڈاکٹر ظاہر احمد کا تعلق چترال کے مردم خیز وادی کشم سے ھے انھوں نے اپنے ابتدائی و ثانوی تعلیم اپنے ابائی گاوں کے گورنمنٹ پرائمری سکول کشم دستون اور گورنمنٹ ھائی سکول کشم سے حاصل کی۔جبکہ گریجویشن گورنمنٹ ڈگری کالج چترال اور اعلی تعلیم(ایم ایس سی، ایم فل ،پی جی ڈی ان جی ائی ایس اور پی ایچ ڈی ان جیوگرافی) یونیورسٹی اف پشاور سے حاصل کی۔ ڈاکٹر ظاہر حال ہی میں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری پاکستان کے مشہور ونامور پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن اور جرمنی کے معروف پروفیسر ڈاکٹر اینڈیریاس ڈٹمین ( Andreas Dittmann ) کے زیر نگرانی میں حاصل کی ہے-
ڈاکٹر ظاہر احمد نے اپنی پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریسرچ فیلو شپ پروگرام میں جرمنی کی مشہور در سگاه JLU Giessen سے بھی تعلیم وتربیت حاصل کی-
اپ ایک بہتریں سکالر اور مِحقق ہے۔ اپ کے ریسرچ آرٹیکلز ملکی و بین الاقوامی بہتر ین جریروں اور کتابوں میں شائع ہو چکے ہیں۔جبکہ انہوں نےکئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے مقالے بھی پیش کیے ہیں۔
اپ گذشتہ چار سالوں سے اسلامیہ کالج پشاور میں جیوگرافی کے لکچرر(وزیٹنگ) کے طور پر ِخدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسکے علاوہ اپ نے کئی نشنل اور انٹر نیشنل پراجیکٹز اور اداروں مسئلا آئی ایم یو، آیچ ای سی پراجیکٹ ، وائلڈ لائف، وغیرہ میں اپنی ِخدمات بااحسن طریقے سے سرانجام دے چکے ہیں- آپ بااخلاق ، ایماندار،منکسرالمزاج،محنتی، شریف النفس ،نفیس اور پر خلوص شخصیت کے مالک ہیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60172