Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال  کیلئے زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کا طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ حل ہوگیا۔پریس ریلیز

Posted on
شیئر کریں:

جامعہ چترال  کیلئے زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کا طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ حل ہوگیا۔پریس ریلیز

چترال(نمائندہ  چترال ٹایمز) جامعہ شعبہ تعلقات کی جانب سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کیلئے زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کی فراہمی کا طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ حل ہوگیاہے۔پریس ریلیز کے مطابق اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرظاہرشاہ نے جملہ انتظامیہ، اساتذہ و طلبہ کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کاشکریہ ادا کیاہے جنہوں نے گذشتہ سال دسمبر میں سمری کی منظوری دیاتھا۔امسال جنوری میں نظرثانی شدہ پی سی ون منظور کیاگیاجس کی انتظامی منظوری فروری میں دی گئی اور گذشتہ دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے تجاویز کی اصولی تائید کے بعد فنڈز جاری کردئے۔

پریس ریلیز میں حکمران جماعت اور اس سارے عمل میں خصوصی دلچسپی اور جہد مسلسل پروزیر اعلی کے خصوصی مشیر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ، خاتون سینٹر محترمہ فلک ناز کے ساتھ ساتھ سیاسی و اخلاقی تعاون کرنے پرتمام سیاسی جماعتوں اور چترال کے منتخب نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا گیاہے۔ مزید یہ کہ خصوصی دلچسپی سے سائٹ کامسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب ظہیر الاسلام،ضلعی انتظامیہ خصوصا سابق ڈپٹی کمشنر لوورچترال جناب حسن عابد، موجودہ ڈپٹی کمشنر لوور چتررال جناب انوارلحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ، چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ اور صوبائی سول سیکرٹیریٹ میں تعینات چترال سے تعلق رکھنے بیوروکریسی کے کردار کو بھی سراہا گیاہے۔ اس کے علاوہ مقامی عمائدین خصوصاً ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیاگیاہے جنہوں نے بالواسطہ یا بلاواسطہ اس عمل کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔پریس ریلیز میں جامعہ چترال کے مسائل کوذاتی دلچسپی سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب داوٗد خان صاحب کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے جبکہ نامساعد حالات میں دن رات جانفشانی سے تمام مراحل سر کرنے پر جامعہ کے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے کردار کو بھی سراہاگیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60138