Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو؛انٹرنیٹ ندارد؛ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا خوردنوش نہ ملنے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرہ 

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو؛انٹرنیٹ ندارد؛ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا خوردنوش نہ ملنے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرہ

 

شاگرام ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے دیگر بالایی علاقوں کی طرح تورکہو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام ، کھوت ودیگر علاقوں میں بھی یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاخوردنوش نہ ملنے کے خلاف بھرپوراحتجاج کیا گیا ، احتجاجی مظاہروں میں عوام کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے یوٹیلٹی سٹور، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہویےمقرریں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سودہ سلف لینے کیلے آن لاین سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جبکہ بالایی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان لاین سسٹم ناکارہ ہوکر رہ گیے ہیں جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹور ز عملہ بھی سودا دینے سے قاصر ہیں۔ اور صارفین رمضان پیکیج سے محروم ہوگیے ہیں۔ جبکہ ہر ایک یوٹیلٹی سٹور پر لوگوں کا ایک جم غفیردیکھنے کو مل رہا ہے ، بالایی علاقوں میں صرف ٹیلی نار کی سروس موجود ہےجہاں نیٹ ورک میں خرابی کی وجہ سے فورجی کی سہولت سے محروم ہیں جس کی بنا پر یوٹیلیٹی سٹور ز کا ان لاین سسٹم بھی بری طرح متاثر ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے بصورت دیگر دھرنے دینے اور احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے ۔

دریں اثنا تجاریونین اپر چترال بونی کے صدر شفیع اللہ نے اپر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاخوردنوش کی دستیابی کو ممکن بنانے کےساتھ انٹرنیٹ سہولت کویقینی بنایا جایے بصورت دیگر مینول طریقے سے لوگوں کو سودا سلف دیا جاییے۔

chitraltimes protest utility store torkhow shagram

chitraltimes protest utility store torkhow 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60112