Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بالایی چترال کے اکثر یوٹیلٹی سٹور ز پر انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عوام سودہ سلف لینے سے قاصر

شیئر کریں:

بالایی چترال کے اکثر یوٹیلٹی سٹور ز پر انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے عوام سودہ سلف لینے سے قاصر، نوٹس لیا جاییے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے متعدد مقامات پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے عوام یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاخوردنوش لینے سے قاصر ہیں، بدھ کے دن لاسپور ویلی، یارخون اور تورکہو کے بالایی علاقوں کھوت وغیرہ میں یوٹیلٹی سٹورز کے سامنے لوگوں کا ایک جم غفیر دیکھا گیا جو سامان لیے بے غیر واپس چلے گیے، ذرایع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور ز پر حکومتی احکامات کی روشنی میں باقاعدہ آن لاین انٹری کے بعد ایک صارف سودہ سلف لے سکتا ہے جبکہ بالایی اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ یا فورجی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز عملہ بھی سودا دینے سے قاصر ہیں۔ اس سلسلے میں لاسپور ویلی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مینول طریقے سے لوگوں کو سامان دیا جایے تاکہ علاقے کے عوام رمضان پیکج سے استفادہ کرسکیں ۔

لاسپور ویلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق امیدوار تحصیل چیرمین مستوج سہروردی خان کی زیر قیادت عوام لاسپور ہرچین میں یوٹیلیٹی اسٹور کے سامنے پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ لاسپور میں واحد یوٹیلیٹی اسٹورز برائے نام ہے جہان اشائہ خوردنوش نہ ہونے کے برابر ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سات دیہات پر مشتمل وادی لاسپور میں مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کی بجائے علاقے میں موجود واحد یوٹیلیٹی اسٹورز کو ان لاین کیا گیا ہے ۔ جہاں رمضان المبارک کے مہینے میں ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کو ریلیف پہنچایی جاییے

 

دریں اثنا ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن چترال ریجن شفیق علی خا ن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرچین لاسپور کے یوٹیلیٹی اسٹور میں وافر مقدار میں اشیاء خوردنوش پہنچائی گئی ہے،ہمارے طرف سے کوئی مسئلہ نہیں مسئلہ ٹیلی نار نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے ہے جس کی نشاندہی متعلقہ حکام سمیت  ڈی سی اپر چترال کوکی گئی ہے۔اُنہوں نے ڈیجیٹل انوائسنگ کی جگہ مینول انوائسنگ کی اجازت کوناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارے سسٹم کو بہت مشکل سے ڈیجیٹل انوائس میں منتقل کیاگیا ہے جس کے ذریعے صارف کا شناختی کارڈ چیک کرکے اُنہیں سبسیڈائز ریٹ پر اشیا فراہم کیجاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اسٹورمیں دالیں اور چاول وافر مقدار میں پہنچائے گئے ہیں گھی بھی موجود ہیں چینی کل روانہ کی جائیگی۔اور آٹے کا نرخ متعین نہ ہونے کی وجہ سے اوٹ اسٹیشن فراہمی میں مشکلات ہیں اس سلسلے میں ڈی سی لوئر اور اپر کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہیں۔

utility stores

utility stores chitral2


شیئر کریں: