Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ مانگ لی

Posted on
شیئر کریں:

ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن سیعام انتخابات کی تاریخ مانگ لی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی گئی ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔خط میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

 

 

نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات غیرقانونی ہونگے، ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات غیر قانونی ہوں گے جبکہ انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کا معاملے پر الیکشن کمیشن کو تاحال سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر الیکشن کمیشن باضابطہ اجلاس بلا کر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے سامنے سب سے بڑا چیلنج نئی حلقہ بندیوں کا ہوگا کیونکہ آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت پورے ملک میں نئی حد بندی ضروری ہے۔مردم شماری 2017 کے نوٹیفکیشن اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا جبکہ سندھ میں نئے اضلاع کی تشکیل کی وجہ سے بھی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہوگا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری 2017 کے بعد قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60074