Chitral Times

Oct 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر کے نواحی گاوں بروز میں قتل کی واردات، ملزمان گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر کے نواحی گاوں بروز میں قتل کی واردات، ملزمان گرفتار

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر کے نواحی گاؤں بروز میں طلاق شدہ خاتون بی بی روحیمہ نے اپنی ماں نصرت بی بی کے ہمراہ پہلے اپنے سابق سسر پر سنگ باری کی اور بعد میں اپنے سابق شوہر فضل نبی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا جس کی موت ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی واقع ہوگئی۔ پولیس تھانہ چترال کے اہلکار کے مطابق مقتول کی ماں حریرہ بی بی نے پولیس کو بتایاکہ تین ماہ قبل ان کا بیٹا فضل نبی نے اپنی بیوی روحیمہ بی بی کو طلاق دی تھی جس کے بعد وہ اپنے گھر واقع گنگ گہیریت میں جاکر رہنے لگی لیکن چند روز قبل وہ واپس آکر اپنے سابق شوہر اور میرے بیٹے فضل نبی کے ساتھ رہنے لگی جس پر میرے شوہر نے اپنے مقتول بیٹے کے ساتھ اس غیر شرعی کام کی بنا پر تعلق ختم کردی تھی۔ انہوں نے پولیس کو مزید بتایاکہ 5اپریل کو بوقت شام روحیمہ بی بی نے اپنی ماں نصرت بی بی کے ساتھ مل کر میرے شوہر فضل ربی پر پتھروں کی بارش کردی جس سے ان کی پیٹھ اور ایک بازو پر شدید زخم آگئے اور وہ انہیں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چلی آئی اور ایک گھنٹے کے اندر ان کے بیٹے فضل نبی کی لاش کو بھی ہسپتال پہنچائی گئی جسے روحیمہ بی بی نے اپنی ماں نصرت بی بی کی مدد سے چاقو سے حملہ کیا تھا۔ پولیس تھانہ چترال کے ایس ایچ او انسپکٹر منیر الملک نے بتایاکہ پولیس نے تعزیزات پاکستان کے دفعات302اور 34کے تحت کیس درج کرکے ملزمان روحیمہ بی بی اور ان کی ماں نصرت بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔


شیئر کریں: