Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے کالاش سڑکوں کیلئے زمین کی خریداری سمیت 17 منصوبوں کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے کالاش سڑکوں کیلئے زمین کی خریداری سمیت 17 منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اٹھارویں اجلاس میں 20 ارب روپے کے17 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی بہتری کے لیے زراعت، دیہی ترقی، بورڈ آف ریونیو، خوراک، صحت اور آبپاشی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی۔

منظور شدہ منصوبوں میں صحت سے متعلق موجودہ سیدو میڈیکل کالج میں سیدو کالج آف ڈینٹسٹری کا قیام،ضلع سوات میں 5 بی ایچ یو گلی باغ، فتح پور، چنگائی شموزئی، کشورہ مالم جبہ اور چارباغ کو آر ایچ سیز کی سطح پر اپ گریڈ کرنا اور سول ہسپتال منگلور کی تعمیر نو، سڑکوں کی تعمیر کے مد میں ضلع چترال پائیں وادی کلاش میں سڑکوں کیلئے زمین کی خریداری، ضلع بنوں میں موسیٰ خیل تا روچہ، سرکلر روڈ تا روچہ دس کلومیٹر سڑک کی بہتری و بحالی، ہری پور، شبقدر، چارسدہ اور بکا خیل بنوں کی تحصیل بلڈنگ کی تعمیر، زراعت کی مد میں کیڈ کیٹی ڈی پی امپیکٹ اسسمنٹ اور فزیبلٹی اسٹڈی کی اپ ڈیٹ، شہری ترقی میں سوات اور شانگلہ کے لئے ضلعی ترقیاتی منصوبہ، جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ ہری پور شہر کی نکاسی اور سیوریج کے نظام کی بہتری اور خیبرپختونخوا میں بے گھر لوگوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کی فزیبلٹی سٹڈی، بابینی، کٹہ خٹ میں نکاسی آب کے نظام سمیت آبپاشی کی سہولیات کی بحالی اور بہتری اور کینال پیٹرول روڈ کی تعمیر و بہتری قائد اعظم کالج تا رنگ روڈ ضلع مردان، ڈسٹرکٹ جیل شانگلہ کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر، سب جیل پاڑاچنار سے ڈسٹرکٹ جیل پاڑاچنار کی اپ گریڈیشن، خیبر سپائنل روٹ کی سکیورٹی، ضلع باجوڑ میں خوراک کے گوداموں کی تعمیر، پشاور میں متنی، بڈھ بیر اور شاہ عالم اور لوئر تناول ایبٹ آباد میں نئے بننے والے تحصیل کمپلیکسز کی فزیبلٹی سٹڈی، تعمیر اور ڈیزائننگ کے منصوبے شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60047