Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ، نادرا آفس کو فشریز ڈیپارٹمنٹ نے تالا لگادیا

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ، نادرا آفس کو فشریز ڈیپارٹمنٹ نے تالا لگادیا

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹایمز)چترال کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جہاں ایک سرکاری ادارے نے دوسرے ادارے کے دفتر کو تالا لگادیا۔ ذرائع کے مطابق گرم چشمہ میں موجود نادرا آفس اب تک فشریز ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ سابق ایم این اے کے دور میں گرم چشمہ میں نادرا کا دفتر کھولنے کے سلسلے میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کی رو سے نادرا کا مطلوبہ ٹارگٹ پورا ہونے تک علاقے کے عوام نادرا کو دفتر مہیا کریں گے۔ اور مطلوبہ ٹارگٹ 22 ٹوکن تھا۔ عوام گرم چشمہ گزشتہ چار سالوں سے دفتر کا کرایہ بھی ادا کررہے ہیں اور مطلوبہ ٹارگٹ اوسطا 28 ہوگیا ہے۔

علاقے کے عمائدین نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم گزشتہ ایک ماہ سے نادرا کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں اور افراد سے رابطے میں ہیں کہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں مگر کوئی  شنوائی نہیں ہورہی ہے۔اور اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ فشریز ڈیپارٹمنٹ نے یہ کہہ کر کہ ان کے پاس اسٹاف زیادہ ہوگئے ہیں اس لئے ان کا دفتر خالی کیا جائے اور نئے آنے والے بندوں کو رہائش کے لئے دیا جائے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کا کردار عوام کو اکسانے کے اور احتجاج پر مجبور کرنے کے لئے کافی ہے۔ حالانکہ فشریز کے پاس موغ میں اس سے بہتر بلڈنگ گزشتہ آٹھ سالوں سے موجود ہے۔ موغ والے بلڈنگ میں لوگ مویشی پال رہے ہیں اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مگر گرم چشمہ والے حکومت کے ایک اور ذمہ دار ادارے کے استعمال میں موجود دفتر کو تالا لگایا جارہا ہے۔ یہ علاقے کے عوام کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔

nadra office garamchashma locked fishres 2 nadra office garamchashma locked fishres 4 nadra office garamchashma locked fishres 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60019