Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی عرب،مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت اور صفائی کے لیے 4 ہزار کارکن،11 روبوٹ تعینات

Posted on
شیئر کریں:

سعودی عرب،مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت اور صفائی کے لیے 4 ہزار کارکن،11 روبوٹ تعینات

ریاض(سی ایم لنکس)سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے 11 روبوٹ اور 4 ہزارکارکن تعینات کیے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کو اطمینان اور محفوظ ماحول میں عبادت کا موقع فراہم کرنے کے لیے انتظامات کیے ہیں، مسجد الحرام کے صحنوں میں 24 گھنٹے نگرانی، صفائی، سیناٹائزنگ اور آمد ورفت کے لیے گالف گاڑیوں کا انتظام کیا گیاہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام روزانہ دس مرتبہ صفائی ہوگی، اس مقصد کے لیے چار ہزار سے زیادہ کارکن مامور ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزارلیٹرجراثیم کش مادہ، روزانہ 25 سو لیٹر خوشبویات،35 ہزارلیٹرسینیٹائزر استعمال کیا جائے گا اس کے علاوہ گیارہ سمارٹ ربورٹ مسجد الحرام کی سیناٹائزنگ کریں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ زمزم کی بوتلیں تقسیم ہوں گی، 25 ہزار سے زیادہ زمزم کولر مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے اس کے علاوہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں 2500 پانی کی سبیلیں بھی ہوں گی۔انتظامیہ نے بتایا کہ آذان کے مقام (المکبریہ) اور جنازے کی نماز کی جگہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا خصوصی انتظام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے اندر روزے داروں کو افطار کرانے کے لیے دو ہزار جبکہ بیرونی صحنوں میں افطار کے لیے 70 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔


شیئر کریں: