Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نومنتخب تحصیل چیرمین دروش  شہزادہ خالد پرویزکا دروش میں شانداراستقبال اور ریلی

Posted on
شیئر کریں:

نومنتخب تحصیل چیرمین دروش  شہزادہ خالد پرویزکا دروش میں شانداراستقبال اور ریلی

چترال (جمشیداحمد)نومنتخب تحصیل چیرمین شہزادہ خالد پرویز تحصیل چیرمین نشت جیت کر جب رہاٸیش گاہ پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا رہاٸیش گاہ کلکٹک میں عوام کی بہت بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے کارکنان جیالے اور عوام نے انکا پرتباک استقبال کیا۔رہاٸیش گاہ سے دروش شاہ نگر تک ریلی نکالی گٸ جیوے بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد اورشہزادہ خالد پرویز زندہ باد کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

اس موقع پر ایک بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ نو منتخب تحصیل چیرمن شہزادہ خالد پرویز نے لوگوں کا شکریہ اداکرتے ہوۓ کہا کہ ایک مشکل وقت عین الیکشن کے قریب پاکستان پیلزپارٹی کی قیادت طرف سے مجھ پر اعتماد کرتے ہوۓ نے مجھے ٹکٹ ملی، میں اللہ کی فضل کرم اور عوام کی مجھ پر اعتماد اور لوگوں کی جدوجھد وجہ سے میں یہ نشست جیتنے میں کامیاب ہوا اور انشا اللہ پارٹی اورعوام کی توقعات پر پورا پورا اترنے کی کوشیش کرونگا۔

chitraltimes khalid pervaz warm welcom2

chitraltimes khalid pervaz warm welcom1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60005