Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کار مقرر

Posted on
شیئر کریں:

رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کار مقرر

پشاور (نمایندہ چترال ٹایمز) حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کے دوران صوبائی سرکاری دفاتر کے لئے دفتری اوقات کار کا اعلامیہ جاری کردیا، ہفتے میں پانچ روز کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح دس بجے سے چار بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح دس بجے تا ایک بجے ہونگے، اسی طرح ہفتے میں چھ دن کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح دس بجے سے تین بجے تک جبکہ جمعہ کے روز یہ دفاتر صبح دس سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

ملک کے اکثر مقامات پر مطلع صاف رہا، متعدد مقامات پر چاند دیکھا گیا، کل 3 اپریل بروز اتوار یکم رمضان المبارک ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت 21رکنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف عیدگاہ چارسدہ روڈ پر منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ اوقاف حج ومذہبی امور خیبرپختونخوا ظہور شاکر، سیکرٹری اوقاف حج ومذہبی امور، ڈپٹی کمشنر پشاور، زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات کا تکنیکی سٹاف ودیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے اکثر مقامات پر مطلع صاف رہا اور لاہور،ناروال، اسلام آباد، سیالکوٹ سمیت دیگر مقامات پر چاند دیکھا گیا،مصدقہ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ کل 3 اپریل بروز اتوار یکم رمضان المبارک ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہم ایک دفعہ پھر وحدت کی طرف جارہے ہیں اور پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

رمضان المبارک


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59989