Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پانچ نومنتخب ویلج کونسلوں کے چرمین اور درجنوں کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

پانچ نومنتخب ویلج کونسلوں کے چرمین اور درجنوں کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے چترال کے طول وعرض میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل کے چیرمین منتخب ہونے والوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ہفتے کے روز گورنرز کاٹج کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں پانچ ویلج کونسلوں کے چرمین اور درجنوں کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ پارٹی کی سینئر قائدین عبداللطیف اور اسرارالدین صبور کی موجودتھے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے چیر مینوں میں ویلج کونسل دومون بروزکے عبداللہ جان، پرسان کے حاجی نوروز خان،براس خان بریر، امان اللہ بروز اور کونسلروں میں اعجاز احمد کوغوزی، ندیم خان اورجعفریاد خان سوسوم،، فخرعالم یوتھ کونسلر بروز،احترحسین چمرکھون، شیر افضل خان پرسان، رحمت حسین کالاش اقلیتی کونسلر, آمین شاہ جنرل کونسلر آیون، اور کئی دوسرے شامل تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر زادہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے نومنتخب چیرمینوں اور کونسلروں کو مبارک باد پیش کیا اورانہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کھٹن دور میں ان کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا قابل قدر بات ہے جب بیرونی ایجنڈا رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کے خلاف ایکا کرتے ہوئے ان کے خلاف سازشوں میں اپنی حد سے بھی آگے بڑھ چکے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لاکر اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے چترالی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اعلیٰ سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کی اور چار تحصیلوں میں سے تین میں بھاری اکثریت سے تحصیل چیرمین منتخب کیا جبکہ ایک میں صرف چند ووٹوں کے فرق سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیابی نہ ہوسکی جس میں مخالف امیدوار نے ہلڑ بازی کی اور پولنگ کو متاثر کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صف میں شامل ہونے والے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کو ترقیاتی فنڈ کی دستیابی میں کسی مشکل کا سامنا ہونے نہیں دیا جائے گا اور ترقی کا عمل ان کے ہاتھوں جاری رہے گا۔ اس موقع پر عبداللطیف اور اسرار الدین صبور نے تمام چیرمین اور کونسلروں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں عمران خان کے قافلے میں شمولیت کو پارٹی کے لئے نیک شگون قرار دیا۔

chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral wazirzada

chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral9 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral8 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral61 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral6 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral3 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral2 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral1 chitraltimes vc chairmans joiined pti chitral


شیئر کریں: