Chitral Times

Oct 6, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تین تحصیلوں میں غیرسرکاری نتایج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکامیاب قرار

شیئر کریں:

چترال کے تین تحصیلوں میں غیرسرکاری نتایج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکامیاب قرار

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے د و تحصیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہویی ہے ۔ تحصیل چترال کے کل 104 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41پولنگ اسٹینشز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتایج کے مطابق آمان الرحمن پاکستان تحریک انصاف 11313 ووٹ لیکرواضح برتری حاصل کی ہے ، جبکہ قاضی فیصل احمد پی پی پی 4225 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہے ،
اسی طرح اپر چترال کے تحصیل مستوج کے 64 پولینگ اسٹیشنوں میں سے 45 پولینگ اسٹیشنز میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوارسردارحاکم 8443 ووٹ لیکر واضح برتری حاصل کی ہے اورپاکستا ن پیپلزپارٹی کے اُمیدوارامیراللہ 4704 ووٹ لیکردوسرے نمبرپرہبے ۔

دونوں تحصیلوں میں واضح برتری کے بعد پی ٹی آیی کارکنا ن جشن منانے رہے اور جشن کا سماں جاری ہے ۔ تاہم حتمی نتایج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے .
اسی طرح تحصیل دروش اور تحصیل موڑکہو تورکہو کے نتایج اخری اطلاع تک واضح نہیں ہیں۔ تاہم موڑکہو تورکہو میں پی ٹی ایی جمشید احمد اور دروش تحصیل  کے 56 پولینگ اسٹیشنز میں سے 31 کے نتایج موصول
پی ٹی آئی کے سلطان محمد5410 ووٹ لیکر آگے
پی پی پی کے خالد پرویز 4006 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر
شیر محمد آزاد 3655 لیکر تیسرے
اے این پی خدیجہ بی بی 2378 لیکر چوتھے نمبر پر ۔ حتمی نتایج کا انتظار ہے ۔

 

موڑکہوتورکہو تحصیل
دریں اثنا موڑکہو تورکہو کے غیرسرکاری نتایج موصول ہویے ہیں، کل پولنگ اسٹیشن 71 میں سے 71 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتایج کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کے جمشید احمد 8402 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایے ہیں
جبکہ جماعت اسلامی کے جاوید احمد 6695 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، جے یو آیی کے فتح الباری 6636ووٹ لیکر تیسرے اور پیپلز پارٹی کے مستنصر الدین 6233ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر آیا ہے .

jamshid ahmad pti chitral upper

chitraltimes pti sardar hakim and aman


شیئر کریں: