Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں پر آمن پولنگ جاری،اکثر پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کا انتہائی رش 

شیئر کریں:

چترال میں پر آمن پولنگ جاری،اکثر پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کا انتہائی رش

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے طول وعرض میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پرآمن پولنگ جاری ہے ، پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں میں انتہائی جوش و خروش پایاجاتا ہے، چترال شہر کے پولنگ اسٹیشنوں میں مردو خواتین ووٹروں کا انتہائی رش دیکھنے کو مل رہا ہے ، اکثر پولنگ اسٹیشنوں میں اسٹاف اور بوتھ کی کمی کا سامنا ہے ، چترال شہر کے اندر پولنگ اسٹیشنوں میں ٹرن آوٹ انتہائی کم ہے ۔ صبح گیارہ بجے تک مرد وخواتین پولنگ بوتھس میں 80 سے 200 مردوخواتین ووٹ دے چکے ہیں۔ووٹرزچترال شہر کے اندر پولنگ بوتھ کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران ، چترال پولیس ، لیویز اور ریسکیو و دیگر اداروں کے اہلکار پولنگ اسٹیشنوںپر موجود ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے چترال کے مختلف اسٹیشنوں کا دورہ کیا، مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں بمع ایمبولینس تعینات کیا گیاہے، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے ریسکیو1122 کے جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہیگا۔

chitraltimes poling continue chitral town women boath chitraltimes poling continue chitral town ac saqlain2 chitraltimes poling continue chitral town ac saqlain chitraltimes poling continue chitral town3 chitraltimes poling continue chitral town2 chitraltimes poling continue chitral town rescue election duty1 rescue election duty


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59905