Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اپر اور لویر میں  مجموعی طور پر 306830ووٹرز اپنے حق رائے کا دہی کا استعمال کریں گے 

Posted on
شیئر کریں:

چترال اپر اور لویر میں  مجموعی طور پر 306830ووٹرز اپنے حق رائے کا دہی کا استعمال کریں گے

چترال (ظہیر الدین سے) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لویر چترال اور اپر چترال کے دو اضلاع میں مجموعی طور پر 306830ووٹرز اپنے حق رائے کا دہی کا استعمال کریں گے جہاں چار تحصیل اور 100ویلج کونسل (لویر چترال 61اور اپر چترال 39) قائم ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق لویر چترال میں ووٹوں کی تعداد 177380اور اپر چترال میں 129450ہے۔ لویر چترال کے تحصیل چترال میں ووٹروں کی تعداد 113516اور تحصیل دروش میں یہ تعداد63864ہے جبکہ اپر چترال کے مستوج تحصیل میں 55354اور تورکھوموڑکھو میں 74096ووٹر ز رجسٹرڈ ہیں۔

 

چترال ٹاؤن کے 12ویلج کونسلوں چترال ون (مغلاندہ موڑدہ)، چترال ٹو (گولدور ریجان کوٹ)، زرگراندہ (زرگراندہ تا کڑوپ رشت)، دنین ون (شنجال تاگژاندہ)، دنین ٹو (گلوغ تا گہتک)، خورکشاندہ، شیاقوٹک، اورغوچ، بلچ، سینگور، سین اور جغور میں مجموعی طور پر 31823 لوٹ کوہ کے 12ویلج کونسلوں ہرتھ، پرسان، سوسوم، برشگرام، شوغور، ارکاری، موغ، زیارت، پرابیک، برزین، اویریک اور بگشٹ میں یہ تعداد 37407ہے۔ اپر چترال میں تورکھو کے سات ویلج کونسلوں شاگرام، مڑپ، ورکوپ، ریچ، کھوت بالا، کھوت پائین اور واشچ میں ووٹروں کی کل تعداد 24800 اور موڑکھو کے 32یونین کونسلوں میں یہ تعداد 49296ہے۔

الیکشن کمیشن نے لویر چترال میں مجموعی طور پر 160پولنگ اسٹیشن قائم کی ہے جن میں تحصیل میں 104اور تحصیل دروش میں 56پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ اپر چترال میں مجموعی طور پر 132پولنگ اسٹیشن قائم کی ہے جن میں تورکھو موڑکھو میں 71اور مستوج میں 63پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔


شیئر کریں: