Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ اقدامات یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری کے۔پی

Posted on
شیئر کریں:

ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے اقدامات یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا
ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور غیرمعیاری اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
ماہ رمضان کے لئے تیاریاں مکمل، صوبے بھر میں 84 رمضان سستا بازار قائم۔ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

پشاور (رمضان المبارک کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں داخلہ، خوراک، لوکل گورنمنٹ، زراعت، اوقاف و حج اور دیگر متعلقہ محکموں کی سیکرٹریز، کمشنر پشاورڈویژن، ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے شرکت کی جبکہ صوبے کے ضلعی انتظامی افسران اور دیگرمتعلقہ عہدیداران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ مختلف سٹورز پر رمضان سہولت کاؤنٹر قائم کرے اور عوام کو اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خاطر بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے مختلف اضلاع میں رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رمضان دسترخوان سے مستفید ہوں۔۔اجلاس کے دوران سحروافطار میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے پیسکو حکام سے کہا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصی موبائل یوٹیلیٹی سٹور ٹرک ان علاقوں میں کام کریں جہاں قریبی علاقے میں کوئی یوٹیلٹی سٹور وغیرہ موجود نہ ہوں۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے کہا کہ صوبے بھر میں 84 رمضان بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ماہ رمضان میں حکومتی اقدامات سے متعلق عوام کی رائے اور شکایات کے ازالے کے لئے مرستیال (Marastyal) ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ بھی مسلسل اپنے جائزہ اجلاس منعقد کر رہی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59884