Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلدیاتی الیکشن کمپین کے حوالے سے جمیعت علماۓ اسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا وریجون میں مشترکہ اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بلدیاتی الیکشن کمپین کے حوالے سے جمیعت علماۓ اسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا وریجون میں مشترکہ اجلاس

اپر چترال( جمشیداحمد)بلدیاتی الیکشن کمپین کے حوالے سے جمیعت علماۓاسلام اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ اجلاس اج وریجون موڑکھو میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولوی عبدالکریم شاہ نے کی۔ اجلاس میں علماۓ کرام، امیر جمیعت علماۓاسلام اپر چترال شیر کریم شاہ جمعیت علماۓ اسلام کے کارکنان صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال سعیداحمد خان سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدیں، سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف ,مولانا شیرکریم شاہ اور عماٸیدیں علاقہ کی کثیر تعداد جلسے میں شرکت کی ۔جلسے کا باقاعدہ اغاز قاری خیر اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد قاری خلیل نے نعت رسول مقبول پیش کی۔

ابتدایی کلمات پیش کرتے ہوے امیر جمعیت علماۓ اسلام اپر چترال شیر کریم شاہ نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کاذکر کرتے ہوۓ موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوٕے کہا۔ نیا پاکستان کا دعوی کرنے والے اور نیا پاکستان بنانے والے اس وقت بری طرح ناکام ہوچکی ہے مہنگاٸی بےروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اشیاۓ خورد نوش کی قیمتین غریب عوام کی پہنچ سےدور رہی اٹا گھی دوایاں پیٹرول اورڈیزل کی نرخ میں ناجاٸز أضافہ ہوا جس سے غریب عوام کی زندہ گی اجیرن بن گیی اور حکومت کرنے میں ناکام ہوۓ یہی وجہ ہے کہ اج عمران خان کی حکومت دو تین دن کا مہمان رہ گیا ہے ۔

اس کے بعد جمعیت علماۓ اسلام اور پاکستان مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار براۓ چیرمن شب موڑکھو تورکھو مولانا فتخ الباری نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد موڑکھو تورکھو کی ترقی میں ہر ممکن کوشش کرونگا سڑکوں کی تعمیر میری اوالین ترجحات میں شامل ہوگی موژگول سے لیکر نشکو تک روڈ کی کیشادگی اور پختہ گی کے لیے کوشیش کی جاۓ گی اس کے علاوہ صحت سہولیات کی فراہمی ایجوکیشن اوربجلی کی باقاعدہ گی کے حوالے سے بھی کام کی جاۓ گی انہوں نےمزید کہاکہ میں اس علاقے کا بیٹا ہوں میرے خاندان اب بھی نشکو میں رہاٸیش پزیر ہیں میں اس علاقے کی بیٹے کی حثیت سے اس علاقہ تورکھو موڑکھو کی خدمت کرنے میں انشا اللہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرونگا۔

علاقے کی تعمیرو ترقی میں ہرممکن کوشیش کرونگا اور علاقے کے عوام کو ساتھ لیکر کام کرونگا ۔اسکے علاوہ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے خطاب کیا سابقہ حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا اورسابقہ حکومت کی جاری منصوبوں کو موجودہ حکومت بند اور ختم کرنے پر انتہاٸی افسوس کا اظہار کیا جن میں سڑکیں پل وعیرہ شامل تھیں اور پی ڈی ایم کی کامیابی اور بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی ایم کی نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے حصوصی ہدایت کی اس کے علاوہ صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال سابق ایم پی اے سعیداحمد خان اور سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف نے خطاب کیے انہوں نےکہا کہ انے والی حکومت پی ڈی ایم کی ہوگی اور کارکناناں پر زور دیا کہ ہر صورت میں پی ڈی ایم کے نامزداور متفقہ امیدواران کو تمام نشستوں میں کامیاب کریں تاکہ ہم ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔جلسے کی نظامت کی فراٸیض جنرل سکر ٹری جمعیت علماے اسلام موڑکھو پرنسپل سمیع الحق نے انجام دیں۔اخر میں صدرےجلسہ مولوی عبدالکریم شاہ کی صدارتی خطبے اوردعاٸیہ کلمات کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow2

chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow karim shah chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow5 chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow4 chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow3 chitraltimes juif and pmln election campaign warijun mulkhow1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59868