Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دارالعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں عظمت قرآن کانفرنس، آٹھارہ حفاظ کرام کی دستاربندی

شیئر کریں:

دارالعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں عظمت قرآن کانفرنس، آٹھارہ حفاظ کرام کی دستاربندی

 

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) دارالعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں‌مدرسہ سے فارع ہونے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں ایک پررونق اور روح پرور عظمت قران کانفرنس کا اہتمام کیاگیا ، جو گزشتہ دن عصر سے لیکررات گیے تک جاری رہا۔ جس میں آٹھارہ خوش نصیب حفاظ کرام کی دستاربندی کی گیی۔

اس پروگرام کی مہمان خصوصی مولانا مفتی فیض الدین شیخ الحدیث دارالعلوم زکریا اسلام آباد تھے دیگر مہمانوں میں مولانا عبد الحمید، حافظ خوش ولی خان ودیگر بھی موجود تھے۔جبکہ علاقے کے عوام اور حفاظ کرام کے احباب و اقارب بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں قاری رحیم الدین ،قاری ضیاء الدین نے تلاوت کلام پاک جبکہ قاری اویس قرنی، دول مامااور مدرسہ کے طالب علموں نے نعت پیش کیے۔

مقررین نے کہاکہ نفسانفسی کے اس دور میں اسطرح کے پروگرامات کا انعقاد مسلمانوں‌کی ایمانوں‌کو تروتازہ کرنے اورثواب حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے . اور
اس بابرکت محفل کو منعقد کرنے پر مدرسہ کےمنتظمین اور مہتمم قاری گل فرازکی کاوشیں‌خراج تحسین کے قابل ہیں‌.

انھوں نے حاضرین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دنیاوی کاموں‌اورگھروں کو سنبھالنے کے ساتھ آخرت کی دائمی زندگی کیلئے بھی کچھ وقف کریں‌. تاکہ مرنے کے بعد بھی سکون کی زندگی گزارسکیں . انھوں‌نے فارع ہونے والے خوش نصیب حفاظ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا سرآج جس طرح فخرسے بلندہوا ہے اسی طرح‌قیامت کے دن بھی وہ سرخروہونگے . اور ان کو حافظ قران اولاد کی شفاعت نصیب ہوگی.

انھوں‌نے تمام اہل ایمان سے مدارس اوردینی طالب علموں‌کے ساتھ خصوصی تعاون اور ماہوار حصہ ڈالنے کی اپیل کی.۔

اس سے قبل مولانا عماد اورمولانا لطیف نے مدرسے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوےکہا کہ مدرسہ ہذا میں ۲۰۰۸سے ابتک سینکڑوں طلبا وطالبات دینی علوم حاصل کرکے فارع ہوچکے ہیں۔ جبکہ موجود ہ وقت میں ۲۵۰طلباوطالبات ددینی علوم سے مستفید ہورہے ہیں۔ جن میں سو طلبا رہایشی ہیں۔ اور مخیر حضرات کی تعاون سے ان کو طعاو قیام کی سہولت میسر ہے۔

محفل کے اخر میں عالم اسلام، پاکستان کی سالمیت اور آمن وامان کیلئے خصوصی دعا ئیں‌بھی مانگی گئیں .

 

chitraltimes madrasa Hamidia danin dastarbandi program2

 

chitraltimes madrasa Hamidia danin dastarbandi program3

chitraltimes madrasa Hamidia danin dastarbandi program1

chitraltimes madrasa Hamidia danin dastarbandi program


شیئر کریں: