Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ خدمات کی بنیاد پر چترال لوئر کی دونوں تحصیل چیرمین کی سیٹیں جیتے گی۔انجینئر فضل ربی جان

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ خدمات اور شرافت و احترام کی سیاست کی بنیاد پر چترال لوئر کی دونوں تحصیل چیرمین کی سیٹیں جیت گی ۔۔۔انجینئر فضل ربی جان

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان نے کہا ہے ۔ کہ بلدیاتی الیکشن میں لوگوں کا رجحان پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف ہے ۔ اور لوگوں نے الیکشن مہم میں ہماری شرافت احترام اور کسی کی برائی کرنے سے اجتناب کی سیاست کو بہت پسند کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن آفس چترال میں میڈیا کے نمایندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری وامیدوار تحصیل کونسل چترا ل قاضی فیصل سعید ، نائب صدر تحصیل چترال عالمزیب ایڈوکیٹ اور انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔ انجینئر فضل ربی نے کہا ۔ کہ الیکشن مہم زورو شور سے جاری ہے ۔ چترال ٹاون ، گرم چشمہ اور کالاش ویلیز سمیت کئی علاقوں کےکامیاب دورے ہو چکے ہیں ۔ اور لوگوں نے ہماری شرافت کی سیاست کو پسند کرتے ہوئے ہمیں بھر پور پذیرائی دی ہے ۔

ہم نے اپنی آواز گھر گھر اور خواتین تک پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے مسلک ، برادری اور قومیت کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی پر زور مذمت کی اور باہمی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے کے فلسفے کو فروغ دینے کے پیغام کو عام کیا ۔ جسے دوسرے پارٹیوں کے لوگون نے بھی دہرایا ۔ جو کہ ہمارے لئے حوصلہ افزائی اور انتہائی فخر کی بات ہے ۔ فضل ربی جان نے کہا ۔ کہ ہمارے نمایندے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے ۔ کہ یہ نوجوان ہے ۔ باصلاحیت اور خدمتگار ہے ۔ اس لئے ہمیں بھر پور امید ہے ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ خدمات اور موجودہ امیدوار کی خوبیوں کے پیش نظر تحصیل چترال کے لوگ اپنا ووٹ اس کے حق میں استعمال کریں گے ۔ اور کامیابی ہماری ہو گی ۔

امیدوار فیصل سعید نے خطا ب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ وہ منظم طریقے سے دن رات ان کی انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں لوگوں میں سے ہوں ۔ ان میں رہتا ہوں ان کے دکھ درد میں شریک ہوں ۔ میرے مقابلے میں جو امیدوار ہیں ۔ وہ عوامی حلقے سے دور ہیں ۔شہزادہ امان الرحمن شاید ہی چترال میں ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مولانا عبدالرحمن بھی شہرسے دور ہیں ۔ اور عوامی خدمات انجام دینا ان کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا ۔ ہم نے پیپلز پارٹی کی سابقہ خدمات لے کر عوام کے دروازے پر دستک دی ہے ۔ اور شرافت ، انسانیت و اخلاق کا دامن پکڑا ہے ۔ اپنے حریف کسی بھی امیدوار یا رہنما کو غلط نام سے پکارنے و قابل مذمت مانتے ہیں ۔ اسلئے ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے ۔ کہ اکتیس مارچ ہماری کامیابی کا دن ہو گا ۔ تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی ، جمیعت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہیں ۔ لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ اس لئے ان کی کمزوری ہماری کامیابی کا باعث بنے گا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59857