Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ میں این ایل آیی بٹالین کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)  لویر چترال کے وادی لوٹ کوہ میں گرم چشمہ کے مقام پر پاک آرمی کے 183این ایل آئی بٹالین کے زیر اہتمام پاکستان ڈے منایا گیا جس میں چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل سمیع زمان خان مہمان خصوصی تھے۔ مقامی سکولوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات سمیت اس موقع پر وادی کے 5000سے ذیادہ افراد موجود تھے۔مردو خواتین نے الگ الگ ریلیاں نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پولو گراونڈپہنچ گئے جہاں بزرگ شہریوں کے درمیان رسہ کشی (tug of war)، ثقافتی شو کے علاوہ طلباء وطالبات نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریریں، نظم، ملی نعمے اور ٹیلبو پیش کئے۔مارچ پاسٹ کا بھی مظاہرہ ہوا جس میں پاک آرمی، بوائز سکاوٹس اور گرلز سکاوٹس نے حصہ لیا۔ بعدازاں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کئے۔

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program5

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program1

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program2

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program7

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program4

chitraltimes nli garamchashma pakistan day program8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59733