Chitral Times

Sep 26, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ امان الرحمن جیسےبے داغ امیدواروں کی کامیابی علاقے کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ قائدین

Posted on
شیئر کریں:

 

شہزادہ امان الرحمن جیسےبے داغ امیدواروں کی کامیابی علاقے کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ قائدین پاکستان تحریک انصاف

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کے رہنما سجاد احمد ، امیر علی ، شفیق احمد ، رضی الدین ، اسرار احمد وغیرہ نے شہزادہ امان الرحمن کے الیکشن کمپین آفس چترال میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے ۔ کہ انتخابات کے حوالے سے ان کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ اور انشاللہ وہ بھاری منڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کیلئے شہزادہ امان الرحمن جیسے نمایندے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ ان کو پیسوں کی ضرورت ہے ۔ اور نہ ان کے کسی بھائی کو ملازمت اور روزگار کی ضرورت ہے۔ ان میں یہ صلا حیت بدرجہ اتم موجود ہے ۔ کہ حکومت سے بات کرکے عوام کے مسائل کرے ۔ وہ کسی بھی امیدوار کے مقابلے میں بہتر طریقے سے اپنی صلاحتیں بروئے کار لاکر چترال کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس لئے چترال کے لوگوں کو چاہیئے ۔ کہ اپنے بہتر مفاد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارشہزادہ امان الرحمن کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال مسائلستان بن چکا ہے ۔ اس لئے جب تک موجودہ حکومت کی حامی امیدوار کامیاب نہیں ہوں گے ۔ ان گھمبیر مسائل کو حل نہیں کیا جا سکے گا ۔ اس لئے چترال کے عوام سے ہماری گذاش ہے ۔ کہ اس مرتبہ اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے انہیں آزمائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی یہ بدقسمتی رہی ہے ۔ کہ صوبہ اور مرکز میں جو حکومت ہوتی ہے یہاں کے عوام اس کے خلاف نمائندےمنتخب کرتے ہیں۔ اور بعد میں پچھتاتے ہوئے واویلا کرتے ہیں ۔ کہ ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ جو طریقہ ہم اپناتے ہیں ۔یہ بالکل بھی صحیح نہیں ہے ۔ ہم حکومت کی حامی امیدوار کامیاب کرکے ہی اپنے مفادات حا صل کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ اس صورت میں نمایندے کو حکومت سے روابط رکھنے میں آسانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لٹکوہ اور چترال شہر میں شہزادہ امان الرحمن کے بھاری ووٹ حاصل کرے گا ۔ جبکہ کالاش ویلیز و دیگر علاقوں سے بھی توقع سے زیادہ ووٹ ملنے کی امید ہے ۔ اس لئے ان کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ۔ انشااللہ 31مارچ کاسورج شہزادہ امان الرحمن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔

chitraltimes pti chitral lg vote


شیئر کریں: