Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسترد شدہ لوگوں اور سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ دو تہائی اکثریت والی حکومت کو گرانے کی بے تکی باتیں کرکے خود کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

مسترد شدہ لوگوں اور سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ دو تہائی اکثریت والی حکومت کو گرانے کی بے تکی باتیں کرکے خود کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپوزیشن کی طرف سے صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی باتوں کو لطیفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد شدہ لوگوں اور سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ دو تہائی اکثریت والی حکومت کو گرانے کی بے تکی باتیں کرکے خود کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی عمران خان کے کھلاڑی اور سپاہی ہیں، وہ پہلے بھی کپتان کے ساتھ تھے، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی کپتان کے ساتھ ہونگے۔ جمعہ کے روز مانسہرہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی نہ جھکنے والے ہیں اور نہ بکنے والے، خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور یہاں کی عوام کا عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے اور اس اعتماد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عوامی مقبولیت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے اور جس لیڈر پر عوام کا غیر متزلزل اعتماد ہو اس کا چند لٹیرے مل کر کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔ محمود خان نے کہاکہ 27 تاریخ کو عوام کا جم غفیر اسلام آباد پہنچ کر لٹیروں کو بتائے گا کہ عوام کا اعتماد صرف عمران خان پر ہے۔
<><><><><><><<>

وزیراعلیِ کا شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت  اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہار تعزیت

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرحد پار سے اس طرح کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59722