Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ سکندر الملک سمیت صوبے کے آٹھ شخصیات کو متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات پرصدارتی سول اعزازات سے نوازا گیا

Posted on
شیئر کریں:

شہزادہ سکندر الملک سمیت صوبے کے آٹھ شخصیات کو متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات پرصدارتی سول اعزازات سے نوازا گیا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے صوبے کے 8شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں چترال کے پولو کے مایاناز کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک بھی شامل تھے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سید ممتاز علی شاہ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری، شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری اورمحترمہ قمرو جان کو فن اور لوک گلوکاری کے شعبہ میں غیرمعمولی خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنر نے طاہر آفریدی(مرحوم) کو ادب کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی(بعد از وفات) سے نوازا۔ان کا ایوارڈ انکے بھانجے محمد عمر خان نے وصول کیا۔

گورنر نے شہزادہ سکندر الملک کو شعبہ پولو اور کھیل میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔گورنرنے پروفیسر ڈاکٹرعثمان حسن کو شعبہ تعلیم و انجینئرنگ،لعل محمد اعوان کو فن و اداکاری اوراعجاز سرحدی کو فن، سازندہ سازی کے شعبہ میں غیرمعمولی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔
اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکبادپیش کی۔ تقریب میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمودجان، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنے والوں کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

chitraltimes shahzada sikandur mulk awarded presidential award


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
59649