Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

شیئر کریں:

مستوج خاص میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے آج اپر چترال مستوج میں ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے اپر چترال مستوج میں ریسکیو 1122 کے آفس کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر اپر چترال ریسکیو1122 آفس اپر چترال مستوج پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے ان کا استقبال کیا، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو سلامی دی، سلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو ریسکیو1122 کے فائر وہیکلز اور ایمبولینس میں موجود آلات کے بارے میں بریفنگ دی گئ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہاکہ ریسکیو 1122 ایک بہترین ایمرجنسی سروس ہے اس سروس سے استفادہ کرنے کے اپر چترال کے عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت ریسکیو1122 کے ٹول فری نمبر “1122” پر رابطہ کریں، اپر چترال مستوج میں ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کے سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے.۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی بھی موجود تھے۔

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj 1

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj 3

chitraltimes rescue 1122 emergency service inagurated in Mastuj dc upper

مستوج خاص

 

مستوج خاص

 


شیئر کریں: