Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز،

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال میں منگل کے روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ صفائی کا آغاز ہوا ۔ جس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال ، تجار یونین چترال و سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجار یونین چترال کے صدر بشیر احمد اور نائب صدر مظہر اقبال نے کہا ۔ کہ ہمارا مشن ہے ۔ کہ ہم چترال بازار کو صاف ستھرا رکھیں ۔ اور اس حوالے سے ہم دکانداروں کو صفائی کی ہدایت کرتے ہیں ۔ کیونکہ باہر سے آنے والا سیاح یہاں کا ماحول دیکھ کر ہمارے بارے میں اچھی یا بری رائے قائم کر سکتا ہے ۔ گویا چترال بازارایک سفیر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ۔ کہ ہم اس کو ایک ماڈل بازار کے طور پر دنیا کوپیش کریں ۔ آج بھی چترال بازار نیچے کے کئ بازاروں سے صاف ہے ۔ لیکن بہتری کا امکان ہمیشہ رہتا ہے ۔ قبل ازین ضلعی انتظامیہ , ٹی ایم ے ، تجار یونین اور سکول کے طلبہ کی ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کی گاڑیوں میں لگے بینرز اور طلبہ کے پلے کارڈ میں ہفتہ صفائی مہم سے متعلق سلوگن درج تھے ۔واک کے موقع پر ٹی ایم اے کی نئی مشینریزکو بھی اتالیق بازار پل لایا گیا تھا ۔

chitraltimes cleanliness drive chitral

chitraltimes cleanliness drive chitral tujjar union


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59633