Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کا 24 مارچ کو تحصیل دروش میں جلسہ کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا 24 مارچ بروز جمعرات تحصیل دروش میں جلسہ کرنے کا اعلان

دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان 24 مارچ  بروز جمعرات صبح دن 10 بجے دروش کے غیور عوام سے خطاب کرینگے اور پارٹی کارکنوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کرینگے۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی صوبائی صدر نے شیڈول کا اعلان کیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث دورہ ملتوی ہوا تھا۔ لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی’تحصیل اور یو سیز کے ذمہ داران’عہدہ داران اور وورکز اپنی اپنی تیاریاں مکمل کریں اور دورے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کی تحصیل امیدوار خدیجہ کیطر ف سے جاری  ایک پریس ریلیز میں  کہی گیی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
59545