Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا

Posted on
شیئر کریں:

سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ، 2022 بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کے جاری کئے گئیآرڈرکے مطابق 8 مارچ کو آئین کی شق 54(3) کے تحت اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔ 21 جنوری کو اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں اسمبلی ہال میں 22-23 مارچ کو ہونے والے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کو منعقد کرانے کے لیے تحریک منظور کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کی جانب سے اسمبلی ہال اور اس کی لابیوں کی تزئین و آرائش کی ضروریات کے تحت فروری کے آخر میں سی ڈی اے کی جانب سے کام شروع کیا گیا۔ 8 مارچ کو ریکوزیشن موصول ہونے پر سینٹ ہال کے لیے سینٹ سیکرٹیریٹ سے رابطہ کیا گیا۔سینٹ ہال کی تازئین و آرائش کی وجہ سے ہال دستیاب نہ ہو سکا۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اسمبلی اجلاس کے لیے موزوں جگہ کا بندوبست اور فراہم کرنے کے لیے کہا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریری طور پر مناسب جگہ کی عدم دستیابی کے بارے میں اگاہ کیا۔ان حقائق اور حالات کی وجہ سے 24 مارچ سے پہلے اسمبلی کا اجلاس منعقد کرانا ممکن نہ تھا۔اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254کے تحت تفویض اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59543