Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرلزہائی سکول ایون میں ہائیر کلاسز شروع کرنے پر مجودہ حکومت اورمتعلقہ حکام کا شکریہ۔عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

گرلزہائی سکول ایون میں ہائیر کلاسز شروع کرنے پر مجودہ حکومت اورمتعلقہ حکام کا شکریہ۔عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے طالبات کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول ایون میں ڈبل شفٹ پروگرام میں ہائیر سکینڈری کلاسز شروع کرنے پرموجودہ حکومت ، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن چترال اور پرنسپل گورنمٹ گرلز ہائی سکول ایون کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اسے حکومت کی طرف سےفروغ تعلیم کیلئے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے ۔

اپنے مختلف اخباری بیانات میں علاقے کے عمائدین نے کہا ۔ کہ بڑی تعداد میں ایون یونین کونسل سے تعلق رکھنے والی طالبات حکومت کی طرف سے اس قسم کےتعلیمی سہولت کی فراہمی کا انتظار کر رہے تھے ۔ جو کہ خدا کے فضل سےاب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے ۔ اور چند دنوں کے اندر ہی بڑی تعداد میں طالبات نے ڈبل شفٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول ایون فرسٹ ائیر میں داخلہ لے لیا ہے ۔ اور داخلےکا یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے پرنسپل گرلز ہائی سکول ایون کے اقدامات کی تعریف کی ۔ اورکہا ۔ کہ سکول پرنسپل نے سکول پیرنٹس ٹیچرکونسل سے مشاورت کرکے ڈبل شفٹ پروگرام کے لئے میرٹ پر سختی سے عمل کرتے ہوئےشفاف طریقے سے اساتذہ کی تقرری کا کام انجام تک پہنچایا ۔ اور طالبات کا وقت ضائع کئے بغیر کلاسیں شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ۔ جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے طالبات سےپر زور اپیل کی ۔ کہ وہ حکومت کے فراہم کردہ تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھانےکیلئے زیادہ سے زیادہ سکول کےڈبل شفٹ پروگرام میں داخلہ حاصل کریں ۔


شیئر کریں: