Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کی زد میں اکر درجن سے زیادہ گھروں کی چھتیں اُڑگئیں،

شیئر کریں:

اپر چترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کی زد میں اکر درجن سے زیادہ گھروں کی چھتیں اُڑگئیں،

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے تحصیل موڑکہوتورکہو میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔ گزشتہ دن تیز اور طوفانی ہواؤں کی زد میں اکر درجن سے زیادہ گھروں کے چھتیں اُڑگئیں ہیں۔ اور ایک مسجد بھی شہید ہوگئی ہے۔ عینی شاہدین نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ جستی چادروں کے ساتھ مکانات کی شہیتر اور ستونوں کو بھی اُکھاڑدیا ہے۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کوشٹ کے علاقہ میں ایک مسجد اور درجن سے زیادہ گھرمتاثرہیں۔ اسی طر ح تورکہو کے رائین گاوں، زیزدی اور نیشکوہ میں بھی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ کوشٹ کے علاقہ میں ایک درجن سے زیادہ گھر متاثرہونے کی وجہ سے مکین کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور غیر سرکاری اداروں سے متاثرین کے ساتھ فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral22 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral 51 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral 5 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral31 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral 1 1 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral3 chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral2

 

chitraltimes kosht house damaged in thanderstrome 1

chitraltimes kosht house damaged in strong wind upper chitral


شیئر کریں: