Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کے مہراکہ پروگرام میں دروش کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدواراں آج مہمان ہوںگے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمایندہ چترال ٹاءمز )19مارچ کو دوپہر 1.30 بجے چترال پریس کلب کے مہراکہ پروگرام میں دروش کے تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار مہمان ہوںگے۔ جمہوری عمل سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کو دعوت دی جاتی ہے۔

پہلے مرحلے میں ہر امیدوار 15سے 20منٹ کے اندر اپنی انتخابی منشور اور دوسرے ترجیحات پیش کریں گے۔
دوسرے مرحلے میں امیدواروں سے ان کی پیش کردہ منشور اور گفتگو سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ سوالات براہ راست امیدوار سے پوچھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس نشست میں تین صحافیوں کا ایک پینل بیٹھایا جائے گا جن کے پاس سوالات جمع کرائے جائیں گے اور وہ یہ سوال ایک ایک کرکے متعلقہ امیدوار کو پیش کریں گے۔ ہال میں تشریف رکھنے والے کسی مہمان کو امیدواروں سے ڈائرکٹ سوال کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہے۔

یہ پروگرام فیس بک کے پیج Chitral Press Club Chitral پر لائیو (live) نشر کیا جائے گا۔ ایسے ناظرین بھی اپنے سوالات ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔


شیئر کریں: