Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یکساں قومی نصاب کوناکام بنانے کی سازش،پرائیویٹ ناشرین نے مہنگی کتابوں کا ریلہ چلایا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیرحسین آزاد)تعلیمی سماجی اور سیاسی حلقوں نے پرائیویٹ ناشرین کی طرف سے مہنگی کتابوں کا ریلہ چلاکریکساں قومی نصاب تعلیم کوناکام بنانے کی سازش سے پردہ اُٹھایا ہے۔واقعات کے مطابق یکساں قومی نصاب کے تحت سرکاری ٹیکسٹ بُک بورڈ کی طرف سے ایک ہی جماعت کی کتابوں کا جوسیٹ 400روپے میں آتا ہے پرائیویٹ ناشرین وہی سیٹ5سے6ہزار روپے میں فروخت کرتے ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ طلباء طالبات اور ان کے والدین کو پرائیویٹ ناشرین کی مہنگی کتب خریدنے پر مجبور کرتے ہیں یہ سلسلہ پہلے بھی چلتا تھا یکسان قومی نصاب کاقانون نافذ ہونے کے بعد پرائیویٹ ناشرین اور پرائیوٹ سکولوں کی طرف سے طلباء طالبات اور انکے والدین کو استحصال کا نشانہ بنانے کی رسم ختم ہونی چاہیئے تھی۔ایک اخباری بیان میں پیرنٹ ٹیچر کونسل،انجمن اصلاح تعلیم اور تنظیم برائے تعلیم وتحقیق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ناشرین کی کتابوں پرپابندی لگاکر یکسان قومی نصاب کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59490