Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی حکومت کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ) وفاقی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلیکی روشنی میں لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔یاد رہے حکومت نے آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں رائے لی جائیگی پارٹی ممبرہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوتوووٹ کی کیا قانونی حیثیت ہوگی اور وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھرہوگی یا نہیں۔

 

سندھ میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے، حلیم عادل

کراچی(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے، حالات ایسے ہوچکے ہیں کہ یہاں گورنر راج نافذ کردیا جائے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے وسائل سے اراکین اسمبلی کا ووٹ خریدنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طور پر ایس ایس یو کے اہلکاروں کو اسلام آباد میں استعمال کیا جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے لیے سندھ سے ہزاروں افراد کے ساتھ شرکت کرینگے، ایک ہزار گاڑیوں کے علاوہ ایک اسپیشل ٹرین کی بھی بکنگ کروائی گئی ہے، ڈی چوک پر جلسے میں سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

اپوزیشن مائنس ون چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزراء کو بنی گالہ طلب کیا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور بابر اعوان کو قانونی کاروائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، ان کا مقابلہ کروں گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، شکرہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپرجائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں۔

سندھ میں گورنر راج کا معاملہ، وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل مکمل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزارت داخلہ میں سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد گورنر راج کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بنی گالہ جانے سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کے 400 پولیس اہلکاروں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر بھی مشاورت کی گئی کہ کس قانون کے تحت سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں موجودہیں؟وزیراعظم کی منظوری کے بعد سندھ میں گورنر راج اور پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے۔گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کیخلاف سازش کے شواہدملے ہیں، شواہدمیریپاس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا اور کل دوپہر3بجیاہم پریس کانفرنس کروں گا اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔


شیئر کریں: