Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمران خان علماء سمیت تمام دیندار طبقے کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ مولانا عبدالرحمن

Posted on
شیئر کریں:

عمران خان علماء سمیت تمام دیندار طبقے کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔ مولانا عبدالرحمن

چترال ( محکم الدین ) جمیعت العلماء اسلام لوئر چترال کے امیر و امیدوار تحصیل کونسل چترال مولانا عبد الرحمن نے کہاہے ۔ کہ عمران خان کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ وہ علماء اور دیندار طبقے کی تضحیک میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔ پاکستانی عوام پر مسلط کردہ اس شخص نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیاہےاورلوگوں کیلئے جینامشکل ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایون میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں ایون کےممتاز عالم دین مولانا کمال الدین ، جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا شیر احمد مولانا میر بہادر ، مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی خیرالاعظم و سابق ممبر جندولہ خان کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی ورکرز موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بات باعث حیرت و قابل افسوس ہے ۔ کہ ریاست مدینہ کا وزیر اعظم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے خاتم النبین کے الفاظ ادا نہیں کرسکتے یا ادا کرنا نہیں چاہتے ۔

اس سے ریاست مدینہ کے حکمران کی اسلام دوستی واضح ہوتی ہے ۔ مولانا عبد الرحمن نے کہا ۔ کہ گذشتہ ساڑھے تین سالہ دور میں عمران خان نے ملک کا ستیا ناس کیا ۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ۔ لوگ خود کو زندہ رکھن کیلئے آٹا ، گھی دال خریدنے سے قاصر ہیں ۔ ہرچیز کوآگ لگی ہوئی ہے۔ اس لئےاس غریب دشمن وزیر اعظم اور ان کی حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو جمیعت اور مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنےکی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ مزید بگاڑ سے پہلے اس کا بوریا بستر گول کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بیرونی آقاوں نے موجودہ وزیر اعظم کویہ سبق دیا ہے ۔ کہ مسلمانوں کو اتنا تنگ کرو کہ یہ اپنا ایمان بیچنے پر مجبور ہوجائیں ۔ لیکن عمران خان کو یہ سمجھ لینا چاہئیے ۔ کہ پاکستان کے عوام ان کی پالیسی کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مولانا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ہمیں بالائی قیادت کی طرف سے پی ٹی آئی کے سوا ہر پارٹی سے اتحاد کرنے کا اختیار دیا گیا تھا ۔ ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کی کوشش کی ۔ لیکن اس میں کامیابی نہ ہو سکی ۔تاہم بعد آزان بالائی قیادت کے فیصلے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد قائم ہوا ہے ۔ اورکامیابی سے انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے راہ حق پارٹی کےامیدوار کی اپنے حق میں دستبرداری پر امیر راہ حق پارٹی حافظ خوشولی خان اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا عبد الرحمن نے کہا ۔ کہ میں ایون کے مسائل سے آگاہ ہوں ۔ میں نے بطور ایم پی اے اپنے پچھلے دور اقتدار میں سکول کی تعمیر کی، ہسپتال کیلئے ایکسرےمشین فراہم کیا اوربازار روڈ کو پختہ( تارکول ) کیا ۔ انشا اللہ اب بھی آگر عوام نے موقع دیا ۔ تو مزید خدمات انجام دے کر مجھے بہت خوشی ہوگی ۔ قبل ازین پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی خیرالاعظم نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ مسلم لیگ پر بہت مشکل وقت گزرا ہے ۔ لیکن قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن واحد رہنما ہیں ۔ جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد کےساتھ ساتھ نواز شریف کے بیانیے کو سپورٹ کیا ۔ اور مسلم لیگ ن و جے یو آئی کا اتحاد ایک مضبوط اتحاد کی صورت میں اپنے اہداف کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ اور اس کا بنیادی مقصد پاکستان کو اس شخص سے آزاد کرنا ہے ۔ جو اس کومزید بربادی کی طرف لے جانا چاہتا ہے ۔ اجلاس سے امیر جے یو آئی ایون مولانا شیر احمد اور مولانا شیر زمان نےبھی خطاب کیا

chitraltimes moulana abdur rehman juif amir

chitraltimes moulana abdur rehman juif2

 


شیئر کریں: