Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نامزد امیدوار براۓ تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو مولانا جاوید حسین کا الیکشن مہم کے حوالے  وریجون میں جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

نامزد امیدوار براۓ تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو مولانا جاوید حسین کا الیکشن مہم کے حوالے  وریجون میں جلسہ

اپر چترال (جمشیداحمد)بلدیاتی  الیکشن مہم  لوٸیر اور اپر چترال میں زورو شورسے جاری ہےاس حوالے سے تحصیل موڑکھو اور تورکھو تحصیل چیرمین شب کےلیے نامزد امیدوار مولانا جاوید حسین کاالیکشن کمپین کے سلسلے میں وریجون ڑاٸبہتی میں جلسہ منعقدہ ہوا جس میں جماعت اسلامی کے کارکناں عماٸیدیں علاقہ معتبرات علاقہ اور کشم سے لیکر موژگول تک لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلسے کی صدارت امیر جماعت اسلامی اپر چترال حاجی عبدالکبیر نے کی جلسے کا باقاعدہ اغاز قاری نجیب اللہ کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد ابتداٸی کلمات پیش کر تے ہوٸے مفتی مصطفی نے شرکا کا شکریہ ادا کیااور جلسے کی اعراض مقاصد بیاں کی ۔ مولانا جاوید حسین نے اس موقع پر حاضریں سےخطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مجھے الیکشن میں اس دفعہ حصہ لینے کا کوٸی ارادہ نہیں تھا لیکن جماعت اسلامی کی صوباٸی قیادت نے مجھ پر بروسہ کرتے ہوۓ موڑکھو تورکھو تحصیل چیرمین شب کے لیےجماعت اسلامی کی ٹکٹ مجھے دینے کا فیصلہ کیا جس سے میں انکار نہ کر سکا اور کچھ وجوھات ایسے پیش ہوۓ جس کی بنا پر بھی مجھے الیکشن میں حصہ لینا پڑا میں اپنے سابقہ دور نظامت میں بھی عوام کی نیک نیتی سے خدمت کی ہیں کسی کا حق ضاٸیع نہیں کیاہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا عوامی مساٰٸل بجلی کا مسلہ سڑکیں اب پاشی ابنوشی اور دوسرے ترقیاتی امور اور ہر عوامی مساٸل حل کرنے میں کوشش کی اور اس الیکشن میں بھی اپنے سابقہ خدمات کو عوام کےسامنے رکھکر ہر ماوں بہنوں بھاٸیوں دوستوں اور ہر کسی سے ووٹ مانگ رہا ہو مجھے امید ہے کہ عوام مجھے مایوس نہیں کرین گے اور ایک مرتبہ پھر مجھے دوبارہ کامیاب کرکے خدمت کا موقع دیں گے۔ دوسرے مقریریں میں مفتی منور حسین کشم اورسابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب نے تقریر پیش کیے جلسے کی نظامت کی فراٸیض پرنسپل بشیر اللہ نے انجام دیں ۔

نامزد امیدوار براۓ تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو مولانا جاوید حسین کا الیکشن مہم کے حوالے  وریجون میں جلسہ

chitraltimes ji jalsa mulkhow torkhow javed hussain

chitraltimes ji jalsa mulkhow torkhow javed hussain4

chitraltimes ji jalsa mulkhow torkhow javed hussain2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59419