Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ایٹا ٹیسٹ سنٹر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی

شیئر کریں:

اپرچترال میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور ایٹا ٹیسٹ سنٹر کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) رکن قومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال اخونزادہ رحمت اللہ و نائب امیر جماعت اسلامی اپر چترال کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ پیڈو کی نا اہلی کی وجہ سے اپر چترال کے عوام بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی اذیت کا شکار ہیں۔ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ حل کرکے عوام کو مصیبت سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیسکو اور پیڈوکے درمیان بقایا جات کی آدائیگی کے تنازعے میں عوام اپر چترال کو سزا دی جارہی ہے۔ جو کہ کسی صورت درست نہیں۔ کیونکہ اپر چترال کی پیڈو صارفین نے اپنے بجلی کے بل ادا کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔

پیڈو نے اپنے صارفین سے وصول شدہ رقم پیسکوکے بجلی کے معاوضے کے طور پر ادا نہیں کئے۔ اس وجہ سے پیسکو اب اپر چترال کی بجلی منقطع کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ جس میں عوام اپر چترل کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ پیسکو بجلی کے ساڑھے دس کروڑ یونٹ پیڈو کے اوپر واجب الادا ہیں۔ جن کی مجموعی مالیت پیڈو کے مطابق 45 کروڑ جبکہ پیسکو کے مطابق دو ارب روپے بنتے ہیں اب اس تنازعے میں عوام اپر چترا ل مفت میں پسے جارہے ہیں۔ جس کا فوری حل وزیر اعلی محمود خان ہی نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ اگر یہ مسئلہ سوات کا ہوتا۔تو کبھی کا حل ہو چکا ہوتا۔ چونکہ یہ چترال کا مسئلہ ہے۔ اس لئے اس پر توجہ نہیں دی جارہی۔

مولانا چترالی نے ایٹا ٹسٹ کیلئے چترال کے امیدواروں کو چکدرہ بلانے کی بھی پر زورمذ مت کی۔ اور کہا۔ کہ چترال کے سینکڑوں مردو خواتین امیدواروں کو ایک ایسے جگہ ٹسٹ کیلئے بلایا گیا ہے۔جہاں نہ رھنے کیلئے ہوٹلوں کی سہولت ہے۔ اور نہ آمدورفت کیلئے انتظامات موجود ہیں۔ اگر یہ ٹسٹ چترال میں رکھنا ممکن نہیں تھا۔ تو پشاور ہی میں رکھ لیتے۔ تاکہ امیدواروں کو چکدرہ سے بہتر سہولت مل سکتی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ آیندہ اس قسم کے ٹسٹ چترال ہی میں لئے جائیں۔ جہاں ہال سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

chitraltimes mna abdul akbar chitrali press confrence2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59411