Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی حکومت مڈکلشٹ تک ٹورسٹ زون قرار دے کر یہاں اربوں روپے مالیت کے انفراسٹرکچر فراہم کررہی ہے۔وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی حکومت مڈکلشٹ تک ٹورسٹ زون قرار دے کر یہاں اربوں روپے مالیت کے انفراسٹرکچر فراہم کررہی ہے۔وزیرزادہ

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونین خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دوسری بیرونی قوتیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور عوام کی خوشحالی اور ملک سے کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کو ختم ہوتا ہوا برداشت نہیں کر سکتے اور اپنے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن آخر میں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ عمران خان کے ساتھ ملک کے 22غریب عوام کی دعائیں اور سپورٹ موجود ہے۔

پیر کے روز بلدیاتی انتخابات میں اتحادی پارٹی راہ حق کے رہنماؤں مولانا اکرام الدین اور مولانا سفیر کی خصوصی دعوت پر تحصیل چیرمین شپ کے امیدوار حاجی سلطان اور دیگر سینئر رہنما حاجی گل نواز اور رضیت باللہ کی معیت میں شیشی کوہ ویلی کے دورے پر مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف سازش ناکامی سے دوچار ہوگی اور چترال سمیت دیگر پسماندہ علاقوں میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اس وادی کو مڈکلشٹ تک ٹورسٹ زون قرار دے کر یہاں اربوں روپے مالیت کے انفراسٹرکچر فراہم کررہی ہے جس کے نتیجے میں اس وادی سے غربت کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگا۔ معاون خصوصی نے عوام پر زور دیتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرنے کی صورت میں اسی رفتار اور طرز پر ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ اس سے قبل وادی میں پہنچنے پر معاون خصوصی وزیر زادہ اور ان کے ساتھ آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا جگہ جگہ پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔

wazir zada shishikoh visit2

wazir zada shishikoh visit3


شیئر کریں: