Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پھستی میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق رابطہ سڑک بند

شیئر کریں:

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے بالائی علاقہ پھستی میں برفانی تودے کے زد میں اکر ایک شخص جان بحق، رابطہ سڑک بند اور املاک کو جذوی نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق چترال لوئر کی بالائی اور دورآفتادہ علاقہ پھستی (Phasti)میں پیر کے دن برفانی گلیشر گرا ہے جس کے زد میں اکر ایک شخص محمد حسین ولد محمد اعظم جان بحق ہوگیا ہے جس کی لاش کو بعد میں مقامی افراد نے برفانی تودہ سے نکال کر سپرد خاک کیے ہیں۔ کوغذی پولیس کے مطابق متوفی اپنے مال مویشی چرانے پہاڑی پر گیا ہوا تھا کہ اچانک ان پر برفانی تودہ گر پڑا ہے۔ جس کے نیچے دب کر وہ جان بحق ہوگئے ہیں۔ جان بحق شخص شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔
برفانی تودہ گرنے سے رابطہ سڑک بھی بند ہوگئی ہے او ر ندی کے کنارے آباد رہائیشوں کی فصلوں اور درختوں کوبھی جذوی نقصان پہننچے کے اطلاعات ہیں۔

https://www.facebook.com/watch/?v=978071032825684&extid=CL-UNK-UNK-UNK-AN_GK0T-GK1C&ref=sharing

phasti glacier


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59366