Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور میں شناختی کی حصول کیلے نادرا کا سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور میں شناختی کی حصول کیلے نادرا کا سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا اعلان

نادرا کے سنٹرز پر رش کی وجہ سے شہریوں کو شناختی کارڈ بنانے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سیکنڈ شفٹ شروع کروادیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی کی کوششوں سے پشاور میں عوام کی سہولت کے لئے نادرا نے سیکنڈ شفٹ کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کے سنٹرز پر رش کی وجہ سے شہریوں کو شناختی کارڈ بنانے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ بالاخر ان کی کوششیں رنگ لے آئیں اور وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں نادرا نے ڈینز سنٹر پشاور صدر میں 14 مارچ سے سیکنڈ شفٹ کا اعلان کردیا۔ سیکنڈ شفٹ میں شہری اب رات کے دس بجے تک اپنے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ پشاور کے شہریوں نے اپنے دیرینہ مطالبے کو حل کرنے پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کے اس اقدام سے اب ان کے لئے شناختی کارڈ بنوانا آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے سرکاری و نجی ملازمین کو صبح شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات کا سامنا تھا اب سیکنڈ شفٹ کے شروع کرنے سے انہیں شناختی کارڈ بنوانا آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں حاجی شوکت علی نے جتنے ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں ماضی میں اس مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بدولت آئندہ انتخابات میں بھی حاجی شوکت علی کی کامیابی یقینی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59364