Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی کا اعزاز، آرمی میڈیکل کالج میں داخلہ لینے میں کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی کا اعزاز، آرمی میڈیکل کالج میں داخلہ لینے میں کامیاب

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) چترال شہر کے شیاقوٹیک گاوں سے تعلق رکھنے والی ہونہار بیٹی عقیلہ صلاح نے آرمی میڈیکل کالج واہ کینٹ کی ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرکے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہویی ہیں۔ عقیلہ صلاح نے آرمی پبلک سکول سے میٹرک کیا اور پھر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال سے ایف ایس سی مکمل کیا ہے۔
عقیلہ صلاح شہید صلاح الدین کی صاحبزادی ہے اور چترال کے معروف سماجی خدمتگار شاہدہ سحر کی بھتیجی ہے.
عقیلہ نے اپنی کامیابی کواللہ تعالیِ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمایی کا ثمر قرار دیا ہے . عقیلہ نے مذید کہا ہے کہ ان کی والد شہید صلاح الدین نے رپاکستان کے لیے اپنے جان کی قربانی دی اور عقیلہ بھی آرمی میں ڈاکٹر بن کر اپنے وطن کی خدمت میں پیش پیش رہے گی.


شیئر کریں: