
پاکستان پیپلز پارٹی کی کندوجال اور منور میں انتخابی جلسہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی کندوجال اور منور میں انتخابی جلسہ
گرم چشمہ ( چترال ٹایمز رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل چیرمین کے امیدوار قاضی فیصل کے انتخابی مہم کے سلسلے میں آج سلیم خان کے آبائی گاؤں کندوجال، نرکوریت، اویریک، اور منور میں عوامی اجتماعات سے سردار حسین، سابق صوبائی وزیر سلیم خان، انجینیر فضل رابی جان، قاضی فیصل، نظارہ والی شاہ، محمد نادر شاہ اور محمد رحمان نے خطاب کیا۔ ان چاروں اجتماعات میں کثیر تعداد میں دوآبہ ویلی گرم چشمہ کے معززین اور نوجوانان نے شرکت کی، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاضی فیصل احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،