Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت صوبہ میں 1 ارب درخت لگائے جائیں گے،۔گورنر شاہ فرمان

Posted on
شیئر کریں:

10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت صوبہ میں 1 ارب درخت لگائے جائیں گے،۔گورنر شاہ فرمان

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے شجرکاری مہم کے تحت پیرکے روزگورنر ہاؤس کے لان میں پودا لگاکرشجرکاری مہم برائے سال 2022ء  کاباقاعدہ آغاز کردیاہے۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات عابد مجید سمیت محکمہ جنگلات کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محکمہ جنگلات کے زیراہتمام شجرکاری مہم 2022 کے تحت صوبہ بھر میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ سرسبز خیبرپختونخوا اور صحت افزا ماحول کیلئے شجرکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔شجرکاری میں ایسے پودے لگا رہے ہیں جس سے لوگوں کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو۔ انہوں نے کہاکہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت صوبہ میں 1 ارب درخت لگائے جائیں گے،صوبہ میں زیتون، بیری اور زعفران کی کاشت منصوبہ کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ گورنرکاکہناتھاکہ حکومت نے صوبہ میں نئی شجرکاری کے ساتھ جنگلات اور گرین بیلٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے اس مہم میں معاشرے کے تمام طبقے اپنا کردار ادا کریں۔ گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے قدرتی حسن کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

دریں اثنا گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں آفیسرکمانڈنگ ائیرہیڈکوارٹریونٹ پشاور، ائیرکموڈور ابرارآصف (تمغہ امتیازملٹری) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے، پوری قوم کو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ طاقت و صلاحیتوں پر فخرہے۔


شیئر کریں: