Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چند آسامیوں کیلئے چترال کے ہزاروں امیدوار چکدرہ میں ذلیل وخوار۔ نمائندگان غائب

Posted on
شیئر کریں:

چند آسامیوں کیلئے چترال کے ہزاروں امیدوار چکدرہ میں ذلیل وخوار۔ نمائندگان غائب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ ایجوکیشن اور جیل خانہ جات میں مختلف آسامیوں کی ٹسٹ کیلئے چترال سے ہزاروں امیدوارں کو ملاکنڈ یونیورسٹی بلایا گیا۔ جبکہ تین افراد چترال آکر ان ہزاروں امیدواروں سے چترال ہی میں ٹیسٹ لے سکتے تھے۔ مگر ایٹا کے زمہ داروں کو شاید چترال کے میل امیدواروں کے ساتھ خواتین کو بھی ازیت دینا مطلوب تھا۔ ہمارے زرائع کے مطابق صوبے کے اکثر اضلاع میں ٹیسٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں صرف چترال اور اور دیر کے اضلاع کیلئے چکدرہ میں سنٹر کا قیام ان اضلاع کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔ جہاں قیام کیلئے ہوٹل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو تیمرگرہ اور سوات میں قیام کرنا پڑا۔ اور مزید ٹیکسی کرکے سنٹر پہنچانا بے روزگار نوجوانوں کے والدین پر مذید بوجھ ہے۔ دوسری طرف بار بار چترال میں سنٹر کے قیام کی مطالبے کے باوجود منتخب نمائندگان سمیت سیاسی قائدین اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی اور آج چترال کے جوانوں کے ساتھ خواتین اور ان کے والدین کو بھی خوار ہونا پڑا۔ جوہمارے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
chitraltimes chitrali candidates for eta test chakdara2
chitraltimes chitrali candidates for eta test chakdara university

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
59334