Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلدیاتی انتخابات کے حوالے جے یوآیی اور مسلم لیگ ن آیون کا مشترکہ اجلاس،

شیئر کریں:

بلدیاتی انتخابات کے حوالے جے یوآیی اور مسلم لیگ ن ایون کا مشترکہ اجلاس،

چترال ( محکم الدین ) بلدیاتی الیکشن کے اتحادی پارٹیوں جمیعت العلماء اسلام اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ اجلاس دونوں پارٹیوں کے رہنماوں مولانا شیر احمد اور سابق ممبر جندولہ خان کی زیر صدارت ایون کے مقامی ہوٹل مں منعقد ہوا ۔ جس میں دونوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایون میں انتخابی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ اوراس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ کہ حالات جے یو آئی اور پی ایم این کے مشترکہ امیدواروں کے حق میں ہیں۔ اور انشاءاللہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیداواران تحصیل اور ویلج سطح پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جمیعت العلماء اسلام ایون مولانا شیر احمد ،مسلم لیگ ن ایون کے رہنما جندولہ خان و حاجی خیرالاعظم ، امیدوار جنرل کونسلر مولانا محمد آمین ، امیدوار کسان کونسلر قاری اسرار احمد ، مولانا محمد قاسم ، علیم اللہ، استاد مظفرالدین وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے تمام سیاسی حالات کو پیش نظر رکھ کر مرکز اور صوبے میں اتحاد قائم کیا ہے ۔ اس لئے ان کا اتحاد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ہم نہ صرف اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ بلکہ اپنے متفقہ امیدواروں کی تحصیل اور ویلج کونسل سطح پر کامیابی کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمارا مقصد اس ظالم حکومت اور حکمران سے نجات پانا ہے ۔ جس نے ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ اور غریبوں کیلئے زندگی کو جہنم بنا دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ ہم الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا احترام کرتے ہیں ۔ لیکن اپنے امیدواروں کی کامیابی ہماری انتہائی درجے کی ترجیح ہے۔ کیونکہ موجودہ بلدیاتی الیکشن آنے والے جنرل الیکشن میں کامیابی اور حکومت بنانے کیلئے سیڑھی کا درجہ رکھتی ہے ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما سابق ضلع ناظم کی طر ف سے دروش میں جمیعت سے غیر متعلق افراد کو جمیعت کے رہنما ظاہر کرکے جے یو آئی اور جے آئی کے اتحاد کی خبرپھیلانے کی سازش پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔ اور پر زور الفاظ میں اس کی مذمت کی گئی ۔ اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن و قیادت سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ چند غیر متعلق افراد کو لے کر جے یو آئی اور جے آئی کےاتحادکی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں ، اور جمیعت کے نام و جھنڈا بھی کارنر میٹنگز اور اجتماعات میں استعمال کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت میں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام کا بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا اتحاد نہیں ہواہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ اس حوالے سے الیکشن کمشنر چترال کو آگاہ کیا جائے۔ تاکہ ان کے خلاف الیکشن رولز کے مطابق کاروائی کی جا سکے ۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد ضلعی امیر و امیدوار تحصیل کونسل چترال مولانا عبدالرحمن کے دورہ ایون کے پروگرامات تشکیل دیے گئے ۔ جس کے تحت 16 اور 17 مارچ کو مولانا ایون کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر ایون وی سی 1 اور وی سی 2 ومختلف مقامات میں کارنر میٹنگ منعقد کئے جائیں گے ۔

chitraltimes pmln and jui meeting ayun Jandullah khan2

chitraltimes pmln and jui meeting ayun 1 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
59319