Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 دیر موٹروے سمیت پہلے سے منظور شدہ تمام منصوبوں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا ۔وزیراعلیِ

Posted on
شیئر کریں:

 دیر موٹروے سمیت پہلے سے منظور شدہ تمام منصوبوں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا ۔وزیراعلیِ

تمرگرہ ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ لوئر دیر کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بھر پور شرکت کرکے

31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے اس عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر میں دیر کے عوام اور پارٹی کارکنان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ جلسے میں لوگوں اور کارکنان کے جوش و جذبے نے ثابت کردیا کہ دیر سمیت خیبر پختونخوا کی عوام کل بھی کپتان کے ساتھ تھی، آج بھی کپتان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی کپتان کے ساتھ ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ضلع لوئر دیر کے ہیڈکوارٹر تیمرگرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ان انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایں۔ وزیر اعلی نے پارٹی کے آزاد امیدواروں کو خبردار کیا کہ وہ پارٹی فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے جلد پارٹی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمود خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر وہ علاقے کے لئے کوئی نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے لیکن یقین دلاتے ہیں کہ پہلے سے منظور شدہ تمام منصوبوں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا جن میں دیر موٹروے، گوپلم ایریگیشن اسکیم، تیمرگرہ واٹر سپلائی اسکیم، اسپورٹس کمپلیکس، بائی پاس روڈ، دیر میڈیکل کالج، دیر یونیورسٹی اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ سارے لٹیرے حکومت کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں لیکن ان سب کے لئے ایک بیٹ ہی کافی ہے، جو لوگ حکومت گرانے کی باتیں کر رہے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ جلسے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


شیئر کریں: