Chitral Times

Oct 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافے کے خلاف آپریشن کا حکم، روٹ پرمٹ نہ ہونے یا غیرقانونی بس سٹینڈز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخو

Posted on
شیئر کریں:

مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافے کے خلاف آپریشن کا حکم، روٹ پرمٹ نہ ہونے یا غیرقانونی بس سٹینڈز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخو
تمام متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ نئے کرایہ نامے کے اطلاق کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

پشاور (چترال ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت مسافربردار گاڑیوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور کمشنر پشاور ڈویژن نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوگاڑی مالکان کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، تمام ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ ادارے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا کہ عوام کے ساتھ اس طرح کی زیادتی قابل معافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گاڑیاں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرتی ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر روٹ پرمٹ کی عدم موجودگی اور غیرقانونی بس اسٹینڈز کے خلاف بھی احکامات جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ روٹ پرمٹ نہ ہونے اور غیرقانونی بس سٹینڈز کے خلاف بھی کاروائیاں کریں۔


شیئر کریں: