Chitral Times

Sep 26, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

توکہو تیریچ روڈ فورم نے بلدیاتی امیدواروں کے سامنے اپنے دو مطالبات رکھ لیے

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) تورکہو تیریچ روڈ فورم کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ بلدیاتی انتخابات سر پہ ہیں اور ہمارے امیدوار بھی آئے روز اپنے اپنے منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش ہورہے ہیں ۔ یقینا ہر گاوں ہر وی سی کے اپنے اپنے مسائل ہیں اور ہر کوئی اپنے مسئلے مسائل کو امیدواروں کے سامنے اس امید سے پیش کر رہے ہیں کہ شاید اس بار ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا ۔

تورکہو تیریچ روڈ فورم ( ٹی ٹی آر ایف ) بھی اپنے امیدواروں کے سامنے دو عوامی مسائل رکھ کر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرنی ہے۔ یقینا ہمارے مطالبات عام مطالبات سے کچھ مختلف ہیں کیونکہ ہم قبل از الیکشن اپنی امیدواروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر ہمارے دو مطالبات جیسےتورکہوٹوبوزند روڈ پہ کام کا آغاز جس پر بلا جواز تاخیر کی جارھی ھے سردیاں ختم ھو چکی ھے لیکن کام شروع نھیں ہوا ہے کل کو بلدیاتی الیکشن بہانہ ھوگا پھر رمضان پھر گرمی کا بہانہ ھوگا ۔ اسی طرح تورکہو تیریچ میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کا حل بس یہی دو ہمارے عوامی مطالبات ہیں اگر یہ پورے ہو، تو یقینا ہم بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائیں گے ۔

 


شیئر کریں: